UrduPoint ماں باپ نے دو نوجوان بیٹیوں کو قتل کر کے مذہبی رسم ادا کرنے کا انوکھا دعویٰ کر ڈالا ہم نے اپنی بیٹیوں کی بَلی چڑھائی ہے،یہ جلد دوبارہ زندہ ہوجائیں گی،والدین کا دعویٰ Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 26 جنوری 2021 05:07 ماں باپ نے دو نوجوان بیٹیوں کو قتل کر کے مذہبی رسم ادا کرنے کا انوکھا .. حیدرآباد (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 26 جنوری 2021ء) ہندومذہب میں کافی رسومات ایسی ہیں جو کہ اب ختم ہوتی جا رہی ہیں سوائے کچھ انتہا پسند ہندو لوگوں کے کہ جن کے ہاں ابھی بھی یہ رسوم موجود ہیں۔مثال کے طور پر ماضی میں جب شوہر مر جاتا تھا تو اس کی ”چتاکی اگنی“میں اس کی بیوہ کو بھی جل کر مرنا ہوتا تھا مگر جیسے جیسے شعور آیا تو یہ رسم ختم ہو گئی۔ اسی طرح نوجوان لڑکیوں کی کتے یا گائے کے ساتھ شادی کرنے کا رواج تو آج بھی دیکھنے میں ملتا ہے۔اس کے علاوہ جانور کی بلی چڑھانے کا رواج بھی نظر آتا ہے مگر ماضی میں نوجوان لڑکیوں اور بچوں کی بلی چڑھانے کے واقعات بھی تاریخ میں ملتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہو گئے۔مگر اب ایسا ہی بَلی کا واقعہ بھارت میں پیش آیا جس میں والدین نے اپنی دو نوجوان لڑکیوں کو قتل کر کے ان کی بَلی چڑھانے کا دعویٰ کیا ہے جس کی تفتیش پولیس کر رہی ہے۔ (جاری ہے) بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں توہم پرست ماں باپ نے مذہبی رسم میں بَلی چڑھانے کے لیے اپنی دو جوان بیٹیوں کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش کے ضلع چتوڑ میں قتل کی ایک انوکھی واردات کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک تین منزلہ مکان سے دو جوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنھیں بظاہر پوجا کے دوران تن سازی کے لیے استعمال ہونے والے گولوں یا ڈمبل سے وار کرکے قتل کیا گیا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ کسی رسم کے طور پر کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر ایک رسم ادا کی جارہی تھی جس کے شواہد بھی ملے ہیں۔ مقتولہ لڑکیاں سرخ ساریوں میں ملبوس تھیں اور انہیں قتل کرنے والے ان کے والدین سے ہونے والی ابتدائی پوچھ گچھ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ انتہائی توہم پرست ہیں۔مقامی پولیس افسر چیدانند ریڈی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث اس گھر میں کئی مہینوں سے کوئی باہر سے نہیں آیا تھا۔ گزشتہ شب واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس مکان میں داخل ہوئی تو لڑکیوں کے ماں باپ نے عجیب و غریب دعوے بھی کرنا شروع کردیے اور کہا کہ انہیں کچھ وقت دیا جائے تو وہ اپنی بیٹیوں کو دوبارہ زندہ کردیں گے۔اس سے قبل لڑکیوں کے باپ نے اپنے دوست کو فون کرکے قتل کے واقعے کے بارے میں بتایا جس نے پولیس کو مطلع کردیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں کئی طلسمات اور جادوئی واقعات رونما ہورہے ہیں اور بہت جلد ان کی مقتولہ بیٹیاں واپس آجائیں گی۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کا ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ اپنی بیٹیوں کو مبینہ طور پر کسی رسم کے لیے بَلی چڑھانے والے والدین انتہائی تعلیم یافتہ ہیں۔ پولیس نے ان دونوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور مقتولین کی لاشوں کے پوسٹ مارٹم کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ مقتول لڑکیوں کی عمر 22 اور 27 برس بتائی جاتی ہے۔ Facebook Twitter Google + Share on Whatsapp متعلقہ عنوان : بھارتقتلپولیسغریبتعلیمشادیکرونا وائرس لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں: امریکا نے بحری جنگی بیڑے چینی سمندری حدود میں اتار دیے امریکا نے بحری جنگی بیڑے چینی سمندری حدود میں اتار دیے ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے کورونا وبا نے موت بانٹنے کے بعد خاندانی نظام کو ٹارگٹ کر لیا کورونا وبا نے موت بانٹنے کے بعد خاندانی نظام کو ٹارگٹ کر لیا انسانیت خطرے میں ہے،چین ایک قدم آگے بڑھ کر اپنا فریضہ انجام دے گا انسانیت خطرے میں ہے،چین ایک قدم آگے بڑھ کر اپنا فریضہ انجام دے گا ماں باپ نے دو نوجوان بیٹیوں کو قتل کر کے مذہبی رسم ادا کرنے کا انوکھا .. ماں باپ نے دو نوجوان بیٹیوں کو قتل کر کے مذہبی رسم ادا کرنے کا انوکھا دعویٰ کر ڈالا پانچ سال کے بچے کی لینڈ کروزر چلانے کی ویڈیو وائرل پانچ سال کے بچے کی لینڈ کروزر چلانے کی ویڈیو وائرل لاہور،ایس پی سٹی آپریشنز فراز احمد کی سربراہی میں لوہاری گیٹ پولیس .. لاہور،ایس پی سٹی آپریشنز فراز احمد کی سربراہی میں لوہاری گیٹ پولیس کی کارروائی فیصل چوک مال روڈ پر واپڈا ملازمین کا دھرنا اور احتجاج جاری فیصل چوک مال روڈ پر واپڈا ملازمین کا دھرنا اور احتجاج جاری لاہور،کلاشنکوف کلچر کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن جاری لاہور،کلاشنکوف کلچر کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن جاری انضمام الحق کا قومی ٹیم کو 2 پیسرز اور 2 سپنرزکھلانے کا مشورہ انضمام الحق کا قومی ٹیم کو 2 پیسرز اور 2 سپنرزکھلانے کا مشورہ سپو
UrduPoint
ماں باپ نے دو نوجوان بیٹیوں کو قتل کر کے مذہبی رسم ادا کرنے کا انوکھا دعویٰ کر ڈالا
ہم نے اپنی بیٹیوں کی بَلی چڑھائی ہے،یہ جلد دوبارہ زندہ ہوجائیں گی،والدین کا دعویٰ
Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 26 جنوری 2021 05:07
ماں باپ نے دو نوجوان بیٹیوں کو قتل کر کے مذہبی رسم ادا کرنے کا انوکھا ..
حیدرآباد (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 26 جنوری 2021ء) ہندومذہب میں کافی رسومات ایسی ہیں جو کہ اب ختم ہوتی جا رہی ہیں سوائے کچھ انتہا پسند ہندو لوگوں کے کہ جن کے ہاں ابھی بھی یہ رسوم موجود ہیں۔مثال کے طور پر ماضی میں جب شوہر مر جاتا تھا تو اس کی ”چتاکی اگنی“میں اس کی بیوہ کو بھی جل کر مرنا ہوتا تھا مگر جیسے جیسے شعور آیا تو یہ رسم ختم ہو گئی۔
اسی طرح نوجوان لڑکیوں کی کتے یا گائے کے ساتھ شادی کرنے کا رواج تو آج بھی دیکھنے میں ملتا ہے۔اس کے علاوہ جانور کی بلی چڑھانے کا رواج بھی نظر آتا ہے مگر ماضی میں نوجوان لڑکیوں اور بچوں کی بلی چڑھانے کے واقعات بھی تاریخ میں ملتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہو گئے۔مگر اب ایسا ہی بَلی کا واقعہ بھارت میں پیش آیا جس میں والدین نے اپنی دو نوجوان لڑکیوں کو قتل کر کے ان کی بَلی چڑھانے کا دعویٰ کیا ہے جس کی تفتیش پولیس کر رہی ہے۔
(جاری ہے)
بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں توہم پرست ماں باپ نے مذہبی رسم میں بَلی چڑھانے کے لیے اپنی دو جوان بیٹیوں کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش کے ضلع چتوڑ میں قتل کی ایک انوکھی واردات کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک تین منزلہ مکان سے دو جوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنھیں بظاہر پوجا کے دوران تن سازی کے لیے استعمال ہونے والے گولوں یا ڈمبل سے وار کرکے قتل کیا گیا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ کسی رسم کے طور پر کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر ایک رسم ادا کی جارہی تھی جس کے شواہد بھی ملے ہیں۔ مقتولہ لڑکیاں سرخ ساریوں میں ملبوس تھیں اور انہیں قتل کرنے والے ان کے والدین سے ہونے والی ابتدائی پوچھ گچھ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ انتہائی توہم پرست ہیں۔مقامی پولیس افسر چیدانند ریڈی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث اس گھر میں کئی مہینوں سے کوئی باہر سے نہیں آیا تھا۔
گزشتہ شب واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس مکان میں داخل ہوئی تو لڑکیوں کے ماں باپ نے عجیب و غریب دعوے بھی کرنا شروع کردیے اور کہا کہ انہیں کچھ وقت دیا جائے تو وہ اپنی بیٹیوں کو دوبارہ زندہ کردیں گے۔اس سے قبل لڑکیوں کے باپ نے اپنے دوست کو فون کرکے قتل کے واقعے کے بارے میں بتایا جس نے پولیس کو مطلع کردیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں کئی طلسمات اور جادوئی واقعات رونما ہورہے ہیں اور بہت جلد ان کی مقتولہ بیٹیاں واپس آجائیں گی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کا ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ اپنی بیٹیوں کو مبینہ طور پر کسی رسم کے لیے بَلی چڑھانے والے والدین انتہائی تعلیم یافتہ ہیں۔ پولیس نے ان دونوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور مقتولین کی لاشوں کے پوسٹ مارٹم کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ مقتول لڑکیوں کی عمر 22 اور 27 برس بتائی جاتی ہے۔
Facebook Twitter Google + Share on Whatsapp
متعلقہ عنوان :
بھارتقتلپولیسغریبتعلیمشادیکرونا وائرس
لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
امریکا نے بحری جنگی بیڑے چینی سمندری حدود میں اتار دیے
امریکا نے بحری جنگی بیڑے چینی سمندری حدود میں اتار دیے
ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے
ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے
کورونا وبا نے موت بانٹنے کے بعد خاندانی نظام کو ٹارگٹ کر لیا
کورونا وبا نے موت بانٹنے کے بعد خاندانی نظام کو ٹارگٹ کر لیا
انسانیت خطرے میں ہے،چین ایک قدم آگے بڑھ کر اپنا فریضہ انجام دے گا
انسانیت خطرے میں ہے،چین ایک قدم آگے بڑھ کر اپنا فریضہ انجام دے گا
ماں باپ نے دو نوجوان بیٹیوں کو قتل کر کے مذہبی رسم ادا کرنے کا انوکھا ..
ماں باپ نے دو نوجوان بیٹیوں کو قتل کر کے مذہبی رسم ادا کرنے کا انوکھا دعویٰ کر ڈالا
پانچ سال کے بچے کی لینڈ کروزر چلانے کی ویڈیو وائرل
پانچ سال کے بچے کی لینڈ کروزر چلانے کی ویڈیو وائرل
لاہور،ایس پی سٹی آپریشنز فراز احمد کی سربراہی میں لوہاری گیٹ پولیس ..
لاہور،ایس پی سٹی آپریشنز فراز احمد کی سربراہی میں لوہاری گیٹ پولیس کی کارروائی
فیصل چوک مال روڈ پر واپڈا ملازمین کا دھرنا اور احتجاج جاری
فیصل چوک مال روڈ پر واپڈا ملازمین کا دھرنا اور احتجاج جاری
لاہور،کلاشنکوف کلچر کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن جاری
لاہور،کلاشنکوف کلچر کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن جاری
انضمام الحق کا قومی ٹیم کو 2 پیسرز اور 2 سپنرزکھلانے کا مشورہ
انضمام الحق کا قومی ٹیم کو 2 پیسرز اور 2 سپنرزکھلانے کا مشورہ
سپو
Comments
Post a Comment